ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حال ہی میں برطانیہ سے پہنچے مسافروں کی صحت کی حالت کو جانچا جائے گا: دہلی حکومت

حال ہی میں برطانیہ سے پہنچے مسافروں کی صحت کی حالت کو جانچا جائے گا: دہلی حکومت

Wed, 23 Dec 2020 11:56:53    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) برطانیہ میں منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس کے نئے تناؤ پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان دہلی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے پہنچے مسافروں کی صحت کی جانچ ان کے گھر جاکرکرے گی۔

وزیر صحت ستندر جین نے صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کی دہلی ہوائی اڈے پر کووڈ19 کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی حکومت برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پیش نظر محتاط ہے۔ اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور اس ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی دہلی ہوائی اڈے پر لازمی چیکنگ کی جارہی ہے۔

جین نے کہا کہ دہلی نے کووڈ19 کی مشکل جنگ لڑی ہے اور اس بات کی پوری کوشش کی جائے گی کہ وبائی امراض کے انتظام میں بہتری پرانی صورتحال تک نہ پہنچ سکے۔ پیر کو وزارت شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کی آمد کے پیش نظر 23 سے 31 دسمبر تک برطانیہ آنے اور جانے والی پروازیں معطل رہیں گی۔

جین نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں میں تقریبا6سے 7ہزار افراد دہلی ہوائی اڈے پر اترے ہیں اور ان میں سے بیشتر نے پنجاب اور دیگر مقامات کا سفر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گھر گھر جاکر مسافروں کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ان کاٹیسٹ کریں گے اور ساتھ ہی انہیں کچھ دن الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے ہوائی اڈے پر آر ٹی پی سی آر چیکنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو ٹیسٹ میں انفیکشن نہیں ہوتا ہے لیکن علامات دیکھتی جاتی ہیں تو اسے ادارہ کے علیحدہ مرکز میں رکھا جائے گا جبکہ انفیکشن نہیں ہونے والوں کو بھی سات دن الگ الگ رہنے کو کہا جائے گا۔ جین نے حال ہی میں برطانیہ سے آنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت پر نگاہ رکھیں۔


Share: